تربت، عبدوئی بارڈر کی بندش کے خلاف دھرنا طاقت کے زور پر ختم، 14 افراد گرفتار

 


تربت:(مانیٹرنگ ڈیسک) تربت کے علاقے ڈی بلوچ کراس پر عبدوئی بارڈر کی بندش کے خلاف جاری دھرنا قابض پاکستانی فورسز و انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ختم کر دیا گیا۔ پانچ روز سے جاری احتجاجی دھرنے کو رات گئے طاقت کے استعمال سے ختم کر کے تربت-کراچی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا، جبکہ اطلاعات کے مطابق کم از کم 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، قابض فورسز و انتظامیہ نے دھرنے کے مقام پر مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی، تاہم شرکاء نے ایرانی سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی مکمل بحالی سے قبل سڑک کھولنے سے انکار کر دیا۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ جب تک بارڈر پر سابقہ تجارتی ماحول بحال نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔

مذاکرات کی ناکامی کے بعد، قابض حکام کی ہدایت پر مظاہرین کو زبردستی منتشر کر دیا گیا۔ لاٹھی کا بے دریغ استعمال کے بعد کم از کم 14 مظاہرین گرفتار و دھرنا ختم کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post