چاغی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چاغی تحصیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار ھلاک، تفصیلات کے مطابق تحصیل چاغی کے بازار میں خریداری کے بعد دو اہلکار موٹر سائیکل پر واپس اپنے کیمپ کی طرف جا رہے تھے کہ کلی داودی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پرھلاک ہو گئے ،جن کی شناخت محمد طاہر ولد طارق محمود سکنہ کہوٹہ، راولپنڈی اور محمد شفیق ولد امیر خان سکنہ ضلع تلہ گنگ کے طور پر ہوا ہے، لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔