کوئٹہ بولان ،سوراب خاتون سمیت تین افراد قتل دو زخمی

 



کوئٹہ ،بولان ،سوراب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولان میں خاتون کو مبینہ طورپر سیاہ کاری کی شق میں قتل کردیا گیا ،سوراب میں انسانی خون سفید ہوگیابھائی نے سگے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا.

تفصیلات کے مطابق   بولان کے علاقہ ڈھاڈر
کے نواحی گاؤں کرد کیمپ
میں خاتون کو مبینہ سیاہ  کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔ بولان  اطلاع ملتے ہی  پولیس انتظامیہ نے جائے
وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی
شروع کردی ۔ نعش کو پولیس
- انتظامیہ نے اپنے تحویل
- میں لے کر ضروری کارروائی
- کے لیے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں سوراب میں عبدالقادر ولد غلام قادر قوم مینگل ساکن سوراب تنگ کو گھریلو تنازعہ پر انکے سگے بھائی نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے  قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

اس طرح کوئٹہ کلی اسماعیل میں لانگو برات زئی قبیلے کے دو چچا زاد بھائیوں کے گھرانوں میں آپس میں لڑائی جھگڑا ہوا خنجروں کے وار سے ملک خدابخش لانگو براتی زئی کے دو بیٹوں سمیت تین جوان شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں بہادر خان عرف بابا جانی نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔  

مرحوم لیبر جج حاجی عطااللہ لانگو کا بھتیجا تھا فاتح خوانی ملک پیر محمد اسٹریٹ میں جاری ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post