آواران( مانیٹرنگ ڈیسک ) آواران کے علاقے کولواہ گشانگ کے رہائشی ایک نوجوان ساجد ناصر کی تشدد زدہ لاش مالار چیل سے ملی ہے، جسے مبینہ طور پر پاکستانی فورسز اور ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے ایک رات پہلے اغوا کیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ناصر بلوچ کے بیٹے ساجد کو رات گئے چھاپے کے دوران ان کے گھر سے اغواکیا گیا تھا۔
اس کی لاش، جس پر شدید تشدد کے نشانات تھے، ایک دور دراز کے علاقے میں پھینکی گئی ملی جو کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے منظم بدسلوکی کے الزامات کو ہوا دے رہی ہے۔
آپ کو علم ہے دو روز قبل لیویز اہلکار یونس رسول کو بھی اسی علاقے میں ان کے گھر سے فورسز نے اسی طرح اغوا کیا کرکے بعد ازاں قتل کرے سرمچار ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔
