خضدار فورسز کی بس پر دھماکہ، پروپیگنڈا کے تحت اسکول بس قرار دینے کی کوشش بے نقاب،اسکول 17 مئی سے گرمی کی وجہ سے اگست تک بند ہیں

 


خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار فوجی بس پر  دھماکے کے بعد پاکستانی ریاستی اداروں کی جانب سے ایک بار پھر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش سامنے آ گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی بس کو نشانہ بنانے والے دھماکے کو میڈیا میں اسکول بس حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دھماکہ دراصل سیکیورٹی فورسز کی بس پر کیا گیا، جس میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ تاہم واقعے کے فوری بعد پاکستانی میڈیا اور حکام نے اسے اسکول بس پر حملہ قرار دے کر عوامی ہمدردی حاصل کرنے اور بلوچستان میں مزاحمت کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت کی جانب سے 17 مئی سے گرم علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post