گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی سے دو روز قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے طالب علم عامر داد بخش بازیاب ہو گیا، تاہم ان کی جسمانی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عامر داد کو بازیابی کے بعد فوری طور پر پاک اومان ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر حالت نازک ہونے کے باعث انہیں ایمرجنسی میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔