کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی جام گھوٹ ملیر سے پاکستانی فورسز کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے 26 سالہ طالب علم میر بالاچ ولد عبداللطیف سکنہ ملا عیسیٰ گوٹھ ناصر ٹاؤن ملیر کراچی کو گذشتہ روز 20 مئی 2025 کی شام 6 سے 8 بجے درمیان اغوا کرکے لاپتہ کردیا ۔جس کے بعد نوجوان کے بارے معلومات نہیں ہے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہےاورکہاہے کہ حکومت کی ذمہداری ہے نوجوان کو منظر پر لاکر عدالت میں پیش کرکے اسکا گناہ ثابت کریں،بصورت دیگر قانون کو پاؤں تلے روند نے سے باز رہیں ۔
