خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضداردھماکے میں ھلاک ہونے والے 3 بچوں سمیت ھلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی، پولیس ذرائع
آرمی سکول بس میں 40 سے زائد بچے سوار تھے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ، زیروپوائنٹ کے ایریا میں سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب تھے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 34 سے زائد بچے زخمی ہیں،زخمیوں کو سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا، دھماکے کے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
