قلات ،سبی ،گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 8 افراد جبری لاپتہ

 


قلات ،سبی ،گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع قلات،گوادر  اور سبی سے 8 افراد کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

قلات کے علاقے گراپ میں پاکستانی فورسز نے علاقے فوجی آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

مذکورہ افراد میں سے تین کی شناخت جمالدین، عطاء اللہ اور لطیف کے ناموں سے ہوا ہے جبکہ دیگر دو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکے ہیں۔



اس طرح سبی سے پاکستانی فورسز نے صادق خان ولد عبدالستار خجک کو  لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فورسز اہلکاروں نے چار روز قبل ان کے دکان سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہور ہے ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے شعيب ولد رفيق اور حفيظ ولد موسیٰ کو ٹی ٹی سی کالونی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post