بلوچستان مختلف حادثات واقعات میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 5 افراد ھلاک

 


نوشکی ،حب ،پسنی ،خانوزئی ( ویب ڈیسک )سانحہ نوشکی  کا ایک اور زخمی چل بسا ،جانبحق افراد  کی تعداد پانچ ہو گئی  جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد طیب سکنہ غریب آباد کے نام سے ہوا ۔

ادھر بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے کلانچ میں زاہد ولد خدابخش نامی شخص کی لاش ملی ہے، جسے فوری طور پر آر ایچ سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم مقتول کے قتل کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں۔


دریں اثناء کانک کلی محمد شہی کے ایک ہی گھر کے3 نوجوان
سلیم اللہ ولد محمد یوسف محمد شہئ ،
حمیداللہ ولد محمد بقاء محمد شہئ،
اورمحمد یونس ولد عبدالباقی محمد شہئ، خانوزئی کے قریب روڈ حادثے میں جانبحق  ہوگئے ہیں. جو کہ آپس میں چچا زاد بھائی ہیں ۔

حب حب میں نجی ٹیکسٹائل مل میں ایک مزدور کی کمرے سے لاش برآمد ،مزدور ڈے پر مزدور کی لاش برآمد ہواہے ۔

دشت کے علاقے عمرڈھور میں لیویز فورس کو پہاڑ کے قریب سے ایک نامعلوم  شخص کی لاش ملی ہے۔ لیویز فورس کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق کہ متوفی کا  ذہنی توازن ٹھیک نہیں  تھا اور ماضی میں بھی اسی علاقے میں گھومتا ہوا پایا گیا تھا۔  انچارج دشت لیویز نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post