چاغی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع چاغی میں پولیس چھاپے کے دوران مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار بالاچ یحی ھلاک
جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عابد شیرزئی اور ایک اور پولیس اہلکار سفیر شیرزئی شدید زخمی ہو گئے۔
جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ۔
زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل بھیج دیا گیا تاہم راستے میں زخمی پولیس اہلکار سفیر شیرزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔