گوادر ،نصیر آباد ،خضدار ،تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک )
گوادر/ دستی بم حملہ ،پولیس مقابلہ ایک مسلح شخص سمیت پولیس اہلکار ھلاک ،تفصیلات کے مطابق گوادر بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین افراد زخمی ہوگئے ،بعد ازاں
بھاگتے حملہ آوروں کا پولیس سے مدبھیڑ ہوا ،
مقابلے میں ایک حملہ آور شاہجہان ولد دلمراد ہلاک جبکہ دوسرا شہزاد ولد وحید نامی زخمی ہوگیا ۔دوسری جانب محمد خماری نامی پولیس اہلکار ھلاک ہوگیا ۔
نصیرآباد تمبو کے علاقے منجوشوری پولیس تھانے کی حدود میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 14 سالہ لڑکا بلال ولد کمال خان منجھو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
جنھیں ڈاکوں نے موٹرسائیکل چھینے دوران مزاحمت پر زخمی کردیاتھا ۔
اس طرح خضدار میں بھی ڈاکووں کی ہاتھوں مزاحمت پر نوجوان ھلاک ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے کے قریب خضدار کے علاقے سورگز ایریا میں جاوید ولد سکندر ابابکی کو ڈاکوؤں نے رہزنی کے دوران شہید کردیا جوکہ پیشہ کے لحاظ سے مزدور تھا.
بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں ریاستی پشت پناہی حاصل مسلح گروہ کے سربراہ بھی رہائش رکھتے ہیں خدشہ ہے کہ انھی کے کارندوں نے نوجوان لے لی ہے.
علاوہ ازیں تربت میں روڈ کے حادثہ میں 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تربت ٹو کوئٹہ ایم ایٹ شاہراہ پر بلیدہ کراس کے قریب کرولا گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں
موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا۔