خضدار،آواران ،پشین ( ویب ڈیسک )خضدار کے علاقے وڈھ سارونہ میں معدنیات لے جانے والے گاڑیوں پر مسلح افراد کا حملہ، مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مالار دمب میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت یونس رسول بخش کے نام سے ہوا ہے۔
واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔
دریں اثناء پشین کلی ابراہیم زئی میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا ۔زخمی کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا.