گلزادی بلوچ کو شال ہدہ جیل منتقل کرنے سے قبل سی ٹی ڈی اہلکاروں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بیایا ہے ۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

 


شال ( پریس ریلیز  ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان  نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے کارکن گلزادی بلوچ کو گزشتہ رات 8 بجے کے قریب سی ٹی ڈی کے افسران اور پولیس زبردستی لے گئے۔ گھنٹوں تک اس کا ٹھکانہ نامعلوم رہا۔ 12:00 بجے کے قریب ہدہ جیل کوئٹہ لانے سے پہلے سی ٹی ڈی کے مرد اہلکاروں کے ہاتھوں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں کہاہےکہ اسے چار گھنٹے سے زیادہ جسمانی طور پر مارا پیٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک خاتون کارکن کے ساتھ یہ غیر انسانی سلوک ریاست کی پرامن بلوچ مزاحمت کے خلاف جاری دہشت گردی کی مہم کا حصہ ہے.

ترجمان نے کہاہے کہ  ہم ریاست کو اپنے کارکن پر ہونے والے تشدد کے لیے پوری طرح ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ یہ فاشسٹ ہتھکنڈے ہماری تحریک کو روک نہیں سکیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post