فوجی آپریشن، عوام سراپا احتجاج



مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں فوجی آپریش

 فورسز کی آبادیوں میں گشت اور ایف سی کے ہاتھوں لوگوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔


لوگوں کی بڑی تعداد نے ایف سی کیمپ کی جانب مارچ شروع کر دیا۔


مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئے روز پاکستانی فورسز گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بلاجواز تنگ کرنا اور ایف سی کیمپ میں قید کر کے تشدد کا نشانہ بنانا اب روز کا معمول بن گیا ہے، جس کی وجہ سے اسپلنجی کے عوام تنگ آ کر احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اگر فورسز نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔



Post a Comment

Previous Post Next Post