پسنی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو افراد زخمی

 


پسنی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پسنی میں پرانے قبرستان کے قریب ایک گاڑی کے نزدیک بم آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے دھماکے اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ بالاچ نامی شخص کی گاڑی پر ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم ابھی تک واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے اور نہ ہی کسی تنظیم نے حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post