پسنی، تربت اور شال میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین نوجوان جبری لاپتہ

 


بلوچستان کے اضلاع گوادر، شال (کوئٹہ) اور کیچ میں پاکستانی فورسز نے مختلف چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت شیر جان، شوکت ولد سخی بخش ساکن پسنی، اور سلال ولد ڈاکٹر نصیر کے طور پر ہوئی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق تینوں کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جس کے بارے میں ھمیں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی۔

نوجوانوں جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پیاروں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post