پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرک میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ انڈس ہائی وے میٹھاخیل کے قریب پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچی بھی شامل ہے، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔