ڈیرہ بگٹی سوئی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

 


ڈیرہ بگٹی( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والے صمد ہمزانی نے آج سوئی کے علاقے جانی بیڑی میں ایک مقامی شخص کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران پیش آنے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت میر ہوتکانی بگٹی اور ضلا ہوتکانی بگٹی کے ناموں سے ہوا ہے۔ تاہم واقعے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post