پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان تیسری بار جبری لاپتہ

 


آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی فورسز نے بلوچ نوجوان، حاصل ولد محمد حسن سکنہ مشکے، تنک کو تیسری بار حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ حاصل بلوچ کو گزشتہ روز فورسز نے کیمپ میں بلا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حاصل بلوچ کو پاکستانی فورسز نے پہلے بھی تین بار جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ پہلی بار انہیں 26 اپریل 2024 کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا، جس کے خلاف ان کے اہل خانہ نے احتجاج بھی کیا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حاصل بلوچ تقریباً بیس دن قبل فورسز کے خفیہ اداروں کی حراست سے بازیاب ہوا تھا، مگر اب ایک بار پھر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشکے اور گرد و نواح میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد بلوچ نوجوانوں کو جبری لاپتہ کیا جا چکا ہے، جبکہ 12 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل بھی کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post