بی این ایم کا بلوچستان میں مظالم کے خلاف عالمی احتجاج کا اعلان

 


شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے بلوچستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے متعدد ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ ان مظاہروں کے ذریعے جبری گمشدگیوں میں  تشویشناک اضافے، بلوچ سیاسی کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، اور جھوٹے مقدمات جیسے جبر کے ہتھکنڈوں پر بات کی جائے گی۔ 

بی این ایم عالمی برادری کی توجہ بلوچ قوم پر ڈھائے جانے والے منظم مظالم کی طرف مبذول کرانا  چاہتی ہے، جن میں ماورائے عدالت قتل، تشدد، اور سیاسی اختلاف رائے کو کچلنے کی ظالمانہ کارروائیاں شامل ہیں۔ ان عالمی احتجاجی مظاہروں کے ذریعے بی این ایم اپنے اس مؤقف پر زور دے گی کہ بلوچستان کی آزادی ہی ان مسلسل مظالم کو ختم کرنے اور بلوچ قوم کے لیے انصاف اور  ’’ آزادی ‘‘ کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post