مسقط ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کی پہلی نشست کے اختتام کے بعد وائٹ ہاؤس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’بات چیت مثبت اور تعمیری‘ رہی ہے۔
خیال رہے مسقط میں مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق سٹیو وٹکوف نے ایران کو بتایا کہ ’انھیں ہدایات ملی ہیں کہ اگر ممکن ہو سکے تو مخالفین (ایران اور امریکہ) کے درمیان اختلافات کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔‘