کوئٹہ مستونگ زوردار دستی بم دھماکہ، سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ قمبرانی روڈ کیچی بیگ پولیس تھانے کے مرکزی دروازے پر موٹرسائیکل سوار نقاب پوش افراد دستی بم پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے, دستی بم تھانے کی حدود میں داخل نہ ہوسکا اور ہوا میں ہی پھٹ گیا جس سے پولیس تھانے کے مرکزی دروازے کے قریب سے گزرنے والا ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی۔

علاوہ ازیں مستونگ میں بم کا زودار دھماکہ ہوا تاہم جگہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post