ریاستی دہشتگردی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پورے بلوچستان سراپا احتجاج ہے مگر قلات میں احتجاج روکنے کی کوشش جاری ہے ۔بی وائی سی

 


مستونگ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی ساروان ریجن، مستونگ زون نے جاری بیان میں کہاہے کہ آج بلوچستان بھر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی جانب سے ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت دیگر بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف پرامن احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں مستونگ میں بھی ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو شہید سفر خان کے مقام سے نکالی جائے گی۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ریلی کے آغاز سے قبل ہی ریاستی اداروں نے غیر جمہوری رویہ اختیار کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے، جو ممکنہ طور پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے لیے موجود ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج مکمل طور پر پرامن ہے۔ اگر ہمارے کارکنان کو کسی قسم کی نقصان، گرفتار یا ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تو اس کی مکمل ذمہ داری مستونگ کے ڈی سی، اے سی، ایس پی اور ایس ایچ او پر عائد ہوگی۔

ہم مستونگ کے باشعور اور غیرت مند بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ وقت خاموشی کا نہیں، یکجہتی اور مزاحمت کا ہے۔ گھروں سے نکلیں، اپنی آواز بلند کریں اور ریاست کو واضح پیغام دیں کہ جب تک ہمارے رہنماؤں کو رہا نہیں کیا جاتا اور ان کے خلاف تمام جھوٹے مقدمات واپس نہیں لیے جاتے، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہماری جدوجہد پرامن ہے، لیکن ہم سڑکوں پر موجود رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post