کچلاک(مانیٹرنگ ڈیسک)کچلاک کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر کوچ اور ٹوڈی کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے اضلاع لورالائی اور دکی سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔