کوئٹہ رمضان المبارک کے دوران گیس لیکیج کا ایک اور دھماکہ

 


کوئٹہ: ہزارگنجی کلی خزان میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج دھماکے میں ماں اور  بیٹی جاں بحق، جبکہ ایک بچہ زخمی 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی خزان میں گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں حاجی دولت خان کی بہو اور ہمایوں خان کی اہلیہ اپنی بچی سمیت جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا


واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا قائم ہوگئی، جبکہ زخمی بچے کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے

جاں بحق بچی اور زخمی بچے کا والد روڈ بندش ہڑتال میں پھنسا ہوا ہے، جو کہ کراچی سے اپنے گھر کوئٹہ آرہا ہے 

جاں بحق افراد کی فاتحہ خوانی کلی رئیسانی، ہزارگنجی میں ادا کی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post