کوہٹہ (بلوچستان ٹوڈیز نیوز)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر بدترین کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کی مذمت اور خون ریزی کیخلاف آج ہونے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی قیادت اور حکومت صوبے کے مظلوم لوگوں کو حق دینے کی بجائے ان کا خون بہارہی ہے۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے سوداگر اپنے ذاتی اقتدار کیلئے بلوچستان کے لوگوں کاخون بہارہے ہیں حکومت کے اس عمل سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اپنا کوٹہ لیکر اسمبلی میں بیٹھے سرینہ ہوٹل سازش ٹولہ اس قتل عام میں برابر کا شریک ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نورا کشتی کااکھاڑہ ہے یہاں سب اقتدار کیلئے سجدہ ریر ہوکر پی ایس ڈی پی کی لوٹ مار میں مصروف ہیں،ہر ذی شعور بلوچستانی چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا قبیلہ سے ہے وہ ان کا سیاسی احتساب کرکے ان لوگوں کے جرم کو پوری دنیا کے سامنے لائیں انہوں نے کہاکہ آج رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے لوگ روزہ رکھ کر اعتکاف میں بیٹھ رہے ہیں مگر بلوچستان کی جعلی قیادت اور حکومت صوبے کے مظلوم لوگوں کے حق دینے کی بجائے ان کا خون بہارہی ہے،انہوں نے خون ریزی کیخلاف آج ہونے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں