پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے بلوچوں پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

 


کوئٹہ ( پریس ریلیز )بلوچ نہتے اور پرامن مظاہرین پر ریاستی اداروں اور حکومت کی جانب سے اندھادند فائرنگ جس کے نتیجے میں اب تک ایک معصوم بچے سمیت تین بلوچ سیاسی کارکنوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اب ظلم اور زیادتیوں کا سلسلہ اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو پرامن احتجاج کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

موجودہ ناجائز حکومت اور ریاستی ادارے محکوم پشتون اور بلوچ اقوام پر آپریشن مسلط کرکے ایک دفعہ پھر کشت وخون کا بازار گرم کرنے جا رہے ہیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں پر ریاست کی جانب سے پرتشدد اور وحشیانہ حملے موجودہ صورتحال کو مزید گھمبیر کریگی اور اسکے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔

اگر فسطائیت اور ظلم کے اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری ریاستی اداروں، صوبائی حکومتوں پر ہی عائد ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post