منگچر جبری لاپتہ طلباء کی بازیابی کیلے دوسرے دن بھی دھرنا جاری



منگچر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال  سے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے  ہاتھوں جبری لاپتہ فہیم احمد ولد سعید احمد اور خادم علی ولد علی احمد کے بازیابی کیلے منگچر  جوہان کے مقام پر لواحقین نے کراچی شال شاہراہ کو دوسرے دن بھی  بند رکھا ۔

آپ کو علم ہے قلات لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گزشتہ روز سے منگچر  باب کے مقام پر لواحقین نے دھرنا دے کر قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔

قلات شاہراہ کی مسلسل بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے اور سینکڑوں مسافر میں پھنس گئے ہیں اور مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے سخت موقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی بازیابی تک قومی شاہراہ پر دھرنا اور روڈ بلاکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post