کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کیچی بیگ تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔
بتایا جارہاہے کہ دھماکہ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم تھانے میں کھڑی پولیس کے تفتیشی افسر کی گاڑی کو آگ لگ گئی ۔