خضدار ( ویب ڈیسک ) بلوچستان ضلع خضدار کے علاقہ تحصیل وڈھ میں
نامعلوم مسلح افراد نے نماز مغرب کے وقت وڈھ میں شہدا لیویز چوکی پر حملہ کرکے اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا ۔
خضدار انتظامیہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مسلح افراد لیویز اہلکاروں سے ایک بندوق چھین لینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
آپ کو علم ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے رواں سال کے شروع ہوتے ہی روزانہ پولیس اور لیویز اہلکاروں کے اسلحے ضبط ہونے کی اطلاعات آرہے ہیں ۔