خضدار ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع خضدار سنی کے قریب N25 شاہراہ کو دو رویہ کرنے والے کمپنی کے گاڑیوں اور مشینری کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
ہمارے نمائندے کے مطابق خضدار سنی کے قریب شہری علاقے میں شال کراچی مرکزی شاہراہ پر سڑک کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ پر کام کرنے والی پاکستانی فوج کی ڈی بلوچ نامی تعمیراتی کمپنی کے متعدد گاڑیاں اور مشینری کو نامعلوم افراد نے حملے کے بعد آگ لگا دی۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے وہاں موجود عملے کی پروفائلنگ بھی کی اور جانے سے قبل پیٹرول چھڑک کر 10 ڈمپرز،اور تین Excavator گاڑیوں کو آگ لگادی اور باآسانی فرار ہوگئے ۔
تاہم حملے کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ۔