خضدار میں (آپریشن گروک) کے تحت فوجی استحصالی تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے تمام مشینری اور گاڑیوں کو نذرآتش کرکے تباہ کر دیا ۔بی این اے

 


خضدار( پریس ریلیز ) بلوچ نیشنلسٹ آرمی بی این اے  کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ خضدار سنی کے مقام پر آپریشن گروک کے تحت کوئٹہ تا کراچی شاہراہ(این اے پچیس) پر کام کرنے والے قابض پاکستانی فوج کی استحصالی تعمیراتی کمپنی ڈی بلوچ کی سائٹ پر جمعرات اور جمعہ کی شب ہمارے سرمچاروں نے حملہ کرکے کمپنی عملے کے 15سے 20  افراد جن میں تین سندھی اور  دیگر بلوچ  شامل تھے تحویل میں لیکر پوچھ کچھ کی اور تنبیہ بعد چھوڑ دیا ۔
بعد ازاں  سائٹ پر کھڑی دس ڈمپر تین ایکساویٹار اور دیگر مشینری کو نذر آتش کرکے خاکستر کردیا ۔

ترجمان نے کہاہے کہ کاروائی کے دوران سرمچاروں نے چوکیدار سے ایک عدد پسٹل اور عملے کےدیگر افراد سے 6 موبائل ،ایک موٹرسائیکل  قبضے میں لے لیا تاکہ وہ فوراکوئی غلط قدم نہ اٹھا سکیں۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اور  قابض پاکستانی ریاست کو پیغام دیتا ہے کہ وہ بلوچستان  میں لوٹ مار بند کرکے قبضہ ختم کریں اور   فوج سمیت استحصالی کمپنیوں کو یہاں سے نکال دیں۔

انھوں نے آخر میں کہاہے کہ بلوچستان کی آزادی تک ہماری اس طرح کی کاروائیاں پاکستانی فورسز اور ان کے تنصیبات  کےخلاف جاری رہیں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post