کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )
سردار اختر جان مینگل ، میر گورگین مینگل سمیت 1800سے زائد افراد پر مقدمات کے خلاف پہلے مرحلے میں مرکزی کابینہ
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ، ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹریز ، آرگنائزر ، ڈپٹی آرگنائزر ، کارکنان نے بلوچستان بھر میں گرفتاریاں دیدیں۔
سردار اختر جان مینگل ، میر گورگین مینگل 1800افراد کے ہمراہ 10روز سے تھانے میں گرفتاری کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں ،گرفتاریوں کا سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا ، ترجمان کا بیان
بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، میر گورگین مینگل سمیت1800سے زائد سیاسی وقبائلی عمائدین عوام کے خلاف درج بوگس مقدمے کے خلاف گزشتہ روز بلوچستان بھر میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ، ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹریز ، آرگنائزر ، ڈپٹی آرگنائزر ، کارکنان نے پولیس و لیویز تھانوں کے سامنے جا کر دھرنا دیئے اور احتجاجاًگرفتاریاں پیش کیںسردار اختر مینگل اپنے فرزند میر گورگین مینگل اور وڈھ کے غیور عوام کے ہمراہ دس روز سے وڈھ پولیس تھانے میں گرفتاری دینے کے لیے بیٹھے ہیں واضح رہے کہ مرکزی قیادت کے خلاف گزشتہ روز نیو سریاب تھانے میں مقدمہ درج ہواتھا جس پر سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدرغلام نبی مری ، میر غلام رسول مینگل نے گرفتاری دی اسی طرح گوادر سے کہدہ علی ، ماجد سہرابی ، خداداد واجو ، ناصر موسیٰ ، امام بخش رمضان ، شئے عارث ، ساجد فراز ، ساقہ بلوچ ، سید گوادری ، استاد مرید ، سدیر بلوچ ، زبیر بلوچ ، حمل بلوچ ، کامریڈ حنیف بلوچ و دیگر کارکنان ، نوشکی سے بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابقہ ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم خان مینگل مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی و دیگر ضلعی قائدین کی سربراہی میں قائدین و ورکر جلوس کی شکل میں نوشکی تھانہ پہنچ گئے۔ جلوس کے شرکاءنے صوبائی و وفاقی حکومت کی نا اہلی، ڈیتھ اسکواڈ کو لگام دینے، اور اسٹیبلیشمنٹ و انتظامیہ کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آر کے منسوخی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ قائدین نے مرکزی فیصلے کے مطابق نوشکی پولیس تھانہ پہنچ کر 5 دوستوں کی جلوس کی شکل میں گرفتاری پیش کی۔پنجگور میں بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ میر نظام بلوچ عبد القدیر بلوچ اور داد جان بلوچ کی قیادت میں درجنوں کارکنوں نے پولیس تھانہ سٹی پنجگور میں بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور انکے بیٹے سردار زادہ گورگین دیگر کارکنوں اور انجمن تاجران کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر کے خلاف احتجاجا گرفتاری پیش کرکے سٹی تھانے میں بیٹھ گئے پولیس تھانہ سٹی میں بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ نے میڈیا نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی این ایک جمہوری سیاسی جماعت اور بلوچستان کے نمائندہ جماعت ہے مگر افسوس بلوچستان اور بلوچ قوم کی بقا کی خاطر آواز بلند کرنے کے پاداش میں بی این پی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے سردار اختر جان مینگل بلوچستان اور مظلوم قوم کی توانا آواز ہے اس توانا آواز کو دبانے کیلئے ریاستی ادارے اور کھٹ پتلی صوبائی حکومت مختف زرائع سے بند کرنے کی کوشش کررہی ہے وڈھ میں سردار اختر جان مینگل انکے فرزند سمیت انجمن تاجران کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر اس کی کھڑی ہے انہوں نے جھوٹی ایف آئی آر ختم کرنے سمیت بی این پی کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرنے مطالبہ کیا اسی طرح سبی سے یعقوب بلوچ کی قیادت میں سلطان دہپال ، موسیٰ بلوچ ، عبید بلوچ ، گل رحمان مری ، محمد علی محمد حسنی سمیت درجنوں افراد نے گرفتاری پیش کی بی این پی مستونگ کے ضلعی صدر چئیرمین محمد انور مینگل سابق چئیرمین بی ایس او جہانگیر منظور بلوچ و ضلعی عہدیداران میر احمد نواز ابابکی چئیرمین خداداد شاہوانی میر غلام سرور سرپرہ میر غلام سرور مینگل غفار جان مینگل میر رحیم بخش مینگل جنرل کونسلر منظور احمد لہڑی جنرل کونسلر احمد بخش مینگل زبیر احمد لہڑی حاجی محمد اسلم سمالانی ملک چئیرمین صمند مینگل ملک محمد زمان مینگل مطلب قلندرانی وحید احمد شاہوانی سرفراز منیر اغا بلوچ ریاض مینگل لیاقت ابابکی نے گرفتاری پیش کی اسی طرح بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے پر بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے جانب سے گرفتاری دینے کے لیے تھانے میں کافی تعداد میں کارکنان، ہندوو ¿ں برادری،بی ایس او، پارٹی کے سینئر رہنما موجود ہے، احتجاج میں ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل، سینٹرل کمیٹی کے ممبر حاجی عبد الفتاح علیزئی، میر منیر احمد شاہوانی، کونسلراحمد نواز بلوچ سٹی تھانے کے اندر خطاب کررہے ہیں، اس موقع پر ملک عبد الناصر،نائب واحد، مصطفیٰ پردیسی،محمد اکبر،عبدالحلیم،سلیم لانگو،مکی دنیش کمار،کونسلرنریش کمار،چودری،منیر رئیسانی،منیرعمرانی،صلاح الدین لانگو،عبدالنبی،شفیع مینگل،عبدالرزاق،کونسلر امیر بخش،وڈیرہ رحیم،عبدالغفور،ملک نثار،ظہیر بلوچ،ثاقب بلوچ،ہارون بلوچ،ثناءبلوچ،اللہ بخش،عبدالوحید،عزیزمینگل،امان باران زئی،علی اکبر،ظہور احمد،حاجی عظیم،جاوید مینگل، و دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے رہنماءتربت سٹی تھانہ میں گرفتاری پیش کرنے سٹی تھانہ پہنچ گئے ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سی ای سی ممبر و ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، بی این پی ضلع کیچ کے ڈپٹی آرگنائزر شئے ریاض احمد، سابق جنرل سیکرٹری نصیر احمد گچکی، سابق صدر نصیر احمد بگی،محسن بلوچ، میر بلال احمد محمد حسنی، بی ایس او کے مرکزی رہنما کرم خان بلوچ، شئے مشتاق، نوروز غفور، زبیر ،آسمی سمیت بڑی تعداد میں تھانہ میں موجود ہیں۔قائد بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل، میر گورگین مینگل سمیت 18 سو سے زائد سیاسی، سماجی اور تاجر برادری کے خلاف جعلی مقدمات کے خلاف بی این کے مرکزی کال پر گرفتاری پیش کیابلوچستان نیشنل پارٹی کے سی ای سی ممبر و ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، بی این پی ضلع کیچ کے ڈپٹی آرگنائزر شئے ریاض احمد، سابق جنرل سیکرٹری نصیر احمد گچکی، سابق صدر نصیر احمد بگی،محسن بلوچ، میر بلال احمد محمد حسنی، بی ایس او کے مرکزی رہنما کرم خان بلوچ، شئے مشتاق، نوروز غفور، زبیر ،آسمی سمیت بڑی تعداد میں تھانہ میں موجود ہیںاسی طرح سوراب سے ضلعی صدر عبدالطیف قلندرانی نائب صدر ڈاکٹر عبدالمالک رودینی جنرل سیکرٹری سلطان امام بلوچ فنانس سیکرٹری ظفر جان مینگل ، لیبر سکرٹری صالح جان جوائنٹ سیکریٹری شاکر بلوچ ،سابقہ جنرل سیکرٹری امان اللہ مینگل یونٹ سکریٹری نور احمد قلندرانی سابقہ ضلعی نائب صدر میر عبدالرحمن گرگناڑی سینئر ممبر ٹکری رسول بخش قمبرانی ، ضلعی کونسلر عارف علی زئی ، یونٹ سکریٹری خالد علیزئی ، سینئر ممبر میر عبد الحمید محمد زئی، یونٹ سکریٹری عبدالسلام بلوچ ، یونٹ ممبر عبد الباسط ریکی ، یونٹ ممبر ظفر جان میراجی ، ڈپٹی سیکرٹری رمضان رئیسانی ، یونٹ سکریٹری محمد ابرہیم بلوچ، اسی طرح صحبت پور سے میر نذیر احمد کھوسہ مرکزی کسان سیکرٹر ی کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے عہدیداران و کارکنان گرفتاری دینے ضلع صحبت پور کے تحصیل فریدآباد تھانہ شہیدملک محمد علی پولیس تھانہ پہنچ گئے پارٹی قیادت کے خلاف بوگس مقدمات کے خلاف خضدار میں بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان صوبے بھر کی طرح خضدار میں بھی گرفتاری پیش کرنے کے لیے پولیس تھانے پہنچ گئے۔ بی این پی کے مرکزی کال پر پارٹی رہنماو ¿ں اور کارکنوں نے جلوس کی شکل میں سٹی تھانہ خضدار کا رخ کیا، جہاں پارٹی فیصلے کے مطابق گرفتاری پیش کی گرفتاری پیش کرنے والوں میں پارٹی رہنماو ¿ں مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میر عبدالرو ¿ف مینگل، واجہ لعل جان بلوچ، آغا سلطان ابراہیم احمد زئی، حیدر زمان بلوچ، خالد محمود ایڈوکیٹ، نور احمد میراجی، ماسٹر عبدالغفور مینگل، ایڈوکیٹ منیر احمد ساسولی، سیف اللہ شاہوانی، ندیم گرگناڑی، سفر خان مینگل، صادق غلامانی، غلام النبی ایڈوکیٹ، عبدالبنی، رئیس اعجاز مینگل ایوب عالیزئی حاجی ابراہیم کھیازئی نبی بخش انجم سیف اللہ مینگل ثناءاللہ ساسولی اور دیگر شامل تھے۔ کارکنوں نے سٹی تھانہ خضدار میں پارٹی قائدین اور قبائلی عمائدین سمیت وڈھ کے تاجروں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف احتجاجاً گرفتاری پیش کی بیان میں کہا گیا کہ بی این پی کے کارکنوں ، رہنماﺅں نے تھانوں کے سامنے دھرنے دیئے اس میں کارکنوں اور خصوصاً عوام کی شرکت قابل تعریف ہے جس نے ثابت کر دیا ہے کہ بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل حقیقی لیڈر ہیں اور پارٹی کو حاصل بھرپور پذیرائی ڈیتھ سکواڈ اور حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے ہم ان کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں پہلے مرحلے میں بلوچستان بھر میں پارٹی رہنماﺅں وکارکنوں نے گرفتاریاں پیش کیں اسی طرح پیر سے روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا جعلی حکمران بلوچستان کے حالات اس نہج تک پہنچا چکے ہیں بی این پی کو دیوار سے لگانے اور راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کے وژن کو ختم کرنے کیلئے ڈیتھ سکواڈ کو سپور کر رہے ہیںڈیرہ مراد جمالی ، نصیر آباد کے سٹی تھانے میں بھی پارٹی رہنماﺅں نے دھرنا دیا۔