افغانستان میں بی ایل اے کی موجودگی کا الزام بے بنیاد ہے ۔افغان وزارت خارجہ

 


کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان وزارت خارجہ  کے ترجمان عبدالکہار نے پاکستان کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو افغانستان میں پناہ حاصل ہے۔

 انھوں نے کہا ہےکہ افغانستان میں بی ایل اے کے کسی رکن کی موجودگی نہیں اور نہ ہی ان کا اسلامی امارت کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔

 انہوں نے پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کے بجائے اپنے سیکیورٹی اور داخلی مسائل پر توجہ دیں۔

افغان حکومت نے جعفر ایکسپریس حملے میں شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے بے گناہ جانوں کی قربانی دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post