تربت پاکستانی فورسز قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایاگیا

 


تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت ڈی بلوچ کے مقام پر  پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا  جس میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچاگیا ۔
آج صبح نو بجے کے قریب تربت میں ڈی بلوچ کے قریب سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر بم دھماکا ہوا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا دھماکا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ روز ہرنائی میں فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ ریلوے ٹریک کے کلئرینس میں مصروف تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post