منگچر شال سے طلباء کے جبری گمشدگیوں کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ بند ،ایف سی نے دھرنے کو منتشر کرنے کیلے ایک اور نوجوان کو لاپتہ کردیا

 


منگچر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال  سے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے  ہاتھوں جبری لاپتہ فہیم احمد ولد سعید احمد اور خادم علی ولد علی احمد کے بازیابی کیلے منگچر  جوہان کے مقام پر لواحقین نے کراچی شال شاہراہ کو بند کردیا ۔

لواحقین  کا کہنا ہے کہ آج صبح ایف سی نے دھرنے کو بزور طاقت ختم کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر پاکستانی فورسز نے  طاقت کا استعمال کرکے قدرت اللہ کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

مظاہرین کا کہنا ہے جب تک ہمارے پیارے بازیاب نہیں کیے جاتے  ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post