نوشکی پاکستانی فورسز قافلے کو ب حملوں میں نشانہ بنایا گیا ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، شہر میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ،بی ایل اے



نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے شہر نوشکی میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایاگیا ،جس کے بعد  شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،دوسری جانب تین  ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں متعدد ھلاکتیں  ہوئی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ نوشکی ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور ہسپتال میں بھی کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

ٹیچنگ ہسپتال کے علاوہ ایف سی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔

قافلے پر شدید نوعیت کے حملے کے بعد شہر میں تین ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے چند گھنٹے قبل نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر رخشان مل کے قریب قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو فدائی وی بی آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا۔ قافلہ آٹھ بسوں پر مشتمل تھا، جن میں سے ایک بس فدائی حملے میں مکمل تباہ ہوگیا۔

انھوں نے کہاہے کہ حملے کے فوراً بعد، بی ایل اے کے  فتح اسکواڈنے پیش قدمی کرتے ہوئے دوسرے بس کو مکمل گھیرے میں لیکر اس میں موجود تمام فوجی اہلکاروں کو ایک ایک کرکے ہلاک کردیا۔ جس کے نتیجےمیں مجموعی طور پر 90 دشمن اہلکار ہلاک کردیئے گئے۔

بی ایل اے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، مزید تفصیلات جلد میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post