کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) سول اسپتال کوئٹہ سے پانچ شہداء کی میتیں لے جانے والے لواحقین و انسانی حقوق کے کارکنوں پر قابض پاکستانی فورسز نے سریاب روڈ پر دھاوا بول دیا۔ تدفین کے لیے نیو کاہان لے جائی جانے والی تین شہدا کی جست خاکی کو دوبارہ تحویل میں لے لیا گیا۔
اس دوران پاکستانی فورسز نے بلوچ خواتین رہنما کامریڈ سعیدہ فیصل بلوچ اور ان کی بہن نازیہ نذیر بلوچ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے ساتھ موجود متعدد بلوچ نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار بلوچ نوجوانوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، اور ان کی صورتحال کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جا رہی۔