پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع پنجگور سے مغوی شخص کی نعش برآمد لواحقین نے میان بیوی کی نعش ڈپٹی کمشنر کے دفتر سامنے رکھ کر دھرنا دے دیا ۔قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ۔
مظاہرین کا کہنا ہے پنجگور گوارگو مزدالوں میں گزشتہ شام نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے عبدالحمید ولد رحیم داد کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ مزدالو جارہے تھے ،اس موقع پر انکی بیوی نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے اسے قتل کرکے عبدالحمید کو اغوا کرکے لے گئے ۔
تاہم آج صبح مغوی کی نعش کلگ کے علاقہ سے برآمد ہوا۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے اس کے جسم پہ خنجروں اور گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔