کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ بٹ میں گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد کی گئی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
لیویز فورس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں غیر شناخت یافتہ اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی انسانی حقوق کے لیے سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔