خضدار میں گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنانے کے دوران تمام ھلاک4 افراد اور 10 زخمیوں کی شناخت مکمل

 



خضدار  (ویب ڈیسک)  آج بلوچستان ضلع خضدار تحصیل نال میں نامعلوم افراد نے مقامی مسلح سرکاری خفیہ ایجنسیون کے جتھے کے سرغنہ صمد سمالانی کی  گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایاگیا تھا ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تمام ھلاک اور زخمیوں کی شناخت مکمل ہوگئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ھلاک ہونے والے چار افراد کی شناخت  منیر احمد ولد عبدالصمد قبیلہ سمالانی ،
عبداللہ ولد لال بخش قبیلہ سرمستانی،
نادر ولد عبدالرسول قبیلہ گرگناڑی اور
سعود احمد جبکہ زخمی ہونے والے 10  افراد کی شناخت ️سلال ،عرفان پسران حاجی رؤف قبیلہ  رخشانی سکنہ نال ، ڈیتھ اسکوائڈ کارندہ ️عبدالصمد ولد محمد حسن قبیلہ  سمالانی ،️ارسلان ولد عبدالحکیم قبیلہ  رخشانی اشرف ولد مولا بخش قبیلہ  سمالانی ( محافظ صمد سمالانی) ،️مہراللہ ولد محمد نظیر قبیلہ سمالانی  ( محافظ صمد سمالانی) ،️عبدالرزاق ولد محمد کریم قبیلہ قمبرانی ،️سعداللہ ،️ولید اور رمضان ولد عبداللہ قبیلہ گرگناڑی سے ہواہے ۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد  ھلاک یا زخمی  ہوگئے ہیں  ،تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے ۔



Post a Comment

Previous Post Next Post