قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان گزشتہ روز پاکستانی فورسز ہاتھوں 35 افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات زون کی جانب سے شال کراچی مرکزی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے۔
دوسری جانب 35 میں سے 8 افراد کو پاکستانی قابض فورسز نے پولیس کے حوالے کرکے منظر عام پر لایاہے اور آٹھ نوجوان پولیس تھانہ میں موجود ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے ہمارے تمام پیارے منظر عام پر لائے جائیں جنھیں فورسز نے چھاپوں کے دوران غیر قانونی حراست میں لیکر لاپتہ کردیئے ہیں ۔