کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما
سمی دین بلوچ کو پولیس نے احاطہ عدالت سے دوبارہ گرفتار کر لیا، ان کو ایم پی او آرڈر کے تحت 30 روز کے لیے جیل منتقل کر دیا۔
سمی دین بلوچ اور دیگر مظاہرین کا کیس ڈسچارج ہونے کے باوجود 7-MPO کے تحت پھر سے گرفتار کر لیے گئے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب ، سمی دین بلوچ سمیت باقی 3 پُرامن مظاہرین کو آج سینٹرل جیل میں واقع جڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
وکلاء کے دلائل کے بعد تمام مظاہرین کے کیس ختم کرتے ہوئے معزز عدالت نے کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے مزید کیسز لگاکر انہیں عدالت سے حراست میں لیاگیا ۔