منگچر ،حب ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقہ منگچر میں آج بروز ہفتہ دوپہر پہر تقریباً ڈھائی بجے کو نامعلوم مُسلح افراد نے کلی دینگانزئی منگچر ایریا میں رگ (بورنگ) پر موجود افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں منور حسین ولد مختیار احمد ، ذیشان ولد خالد محمود ، دلدورچین ولد عابد حسین ، محمد امین ولد منیر احمد قوم جٹ سکنہ صادق آباد پنجاب موقع پر ھلاک ہوگئے۔ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ان کے علاقہ روانہ کردیا گیا ہے مزید تفتیش مقامی
انتظامیہ کررہی ہے۔
علاوہ ازیں حب شاکر ہوٹل کے قریب ڈیزل کی ٹینکی ویلڈنگ کرنے کے دوران پھٹ گئی دو افراد 40 سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر ، 35 سالہ
وحید احمد ولد میر جان ھلاک ہوگئے ۔
نعشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
سوراب میں گزشتہ روز ایک المناک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان، عبدالستار ولد نور احمد قوم مڑداشئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ آج داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نماز جنازہ کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔