شال ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کے جاری بیان کے مطابق شال میں موجود مرکزی کابینہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ، سینئر دوستوں کا ہنگامی اجلاس پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، مرکزی نشریات سیکرٹری قدوس کرد مرکزی ایگز یکٹوممبران غلام نبی مری ، حاجی باسط لہڑی ، تابلوچ ، جمال مینگل ، چیئر مین جاوید بلوچ همکری شفقت لانگو، چیئر مین واحد بلوچ فتح علی زئی مرکزی سیکرٹری جنرل بی ایس او صمند بلوچ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی ایس او شکور بلوچ ، میر مقبول لہڑی ، حاجی وحید لہڑی اور دیگر نے شرکت کی ۔
ترجمان کے بیان کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، سمی دین سمیت بلوچ خواتین ونو جوانوں پر ظلم و بر بریت ، جبر و تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بلوچستان کے مثبت روایات کو آئے روز پاؤں تلے روندا جا رہا ہے موجودہ حالات میں بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جماعت ہونے کے ناطے اپنی سیاسی ذمہ داروں کا ادراک کرتے ہوئے پارٹی احتجاجی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر رہی ہے شیڈول کے مطابق 25 مارچ کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا اسی طرح26 مارچ کو بلوچستان بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ جمعہ 28 مارچ کو پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وڈھ تا کوئٹہ لانگ مارچ کا آغاز کیا جائیگا ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ احتجاجی شیڈول کا مقصد یہ ہے کہ ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین ، نوجوانوں و بیٹیوں کے اغواء ، بے بنیاد مقدمات واپس لیا جائیں چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی سے پورے بلوچستان میں غم وغصہ پایا جاتا ہے اسے بند کیا جائیے بی این پی کے تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ، کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال ، مظاہروں اور لانگ مارچ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور عوام سے قریبی روابط رکھیں اجلاس میں ترقی پسند ، قوم دوست سیاسی جماعتوں ، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان کے مخدوش صورتحال میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔