کوئٹہ قابض ریاست کے مواصلاتی کمپنی یوفون کے موبائل ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہے ۔ بی این اے

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ نیشنلسٹ آرمی  بی این اے کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ کوئٹہ کلی گوہر آباد میں  ہمارے سرمچاروں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک دفع پھر حملہ کرکے قابض پاکستان کی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی کی جاسوسی کیلے استعمال ہونے والے مواصلاتی کمپنی  یوفون کے  موبائل ٹاور کے مشینری کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا ۔ جبکہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ 2 جنوری 2025 کو بھی سرمچاروں نے مزکورہ ٹاور کو نقصان پہنچاکر اسکی مشینری کو نذرآتش  کردیا تھا ،مگر پھر اسے مرمت کرکے بحال کیا گیا ۔

انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ ٹاور کے مشینری کو ایک بار پھر نقصان پہنچانے اس کی مشینری کو نذرآتش کرنے کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔

ترجمان نے مزید کہاہے کہ قابض ریاست پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے کیمپ ،قافلے ،مواصلاتی ٹاورز اور پل سڑکیں ،تعمیراتی استحصالی کمپنیاں چاہئے معدنیات لوٹنے والے ، اندرونی  یا بیرونی کیوں نہ ہوں،یا مقامی کارندے ہمارے نشانہ پر ہیں۔

ا نھوں نے آخر میں کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں رہنے والے بلوچ کے علاوہ دیگر بلوچ خیر خواہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض فورسز قافلوں، کیمپوں ،چوکیوں ،دیگر استحصالی منصوبوں سمیت قافلوں سے دور رہیں کیوں کہ وہ ہر وقت ہمارے نشانہ پر ہیں۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post