کوئٹہ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ ،مستونگ اور پشین سے تین نوجوانوں کی نعشیں برآمد، جنھیں گولیاں مار کر ھلاک کیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے عبدوئی میں پاکستانی فورسز نے ایک لاش لیویز کے حوالے کردی ہے، جس کو لیویز شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔جہاں اس کی شناخت وفا ولد اللہ بخش سکنہ پنجگور پروم سے ہواہے ۔
مزکورہ ملنے والی نعش بارے کہاجارہاہے کہ ممکنہ طورپر اسے پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
علاوہ ازیں مستونگ لاکھا کے مقام روڈ کنارے سے بھی ایک نوجوان کی نعش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔جس کی شناخت تنویر احمد کے نام سے ہوا ہے ۔ جبکہ تیسری نعش پشین کے علاقہ بٹے زئی ماندہ سے بر آمد ہواہے جس کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات ہیں ، نعش شناخت کیلے ہسپتال پہنچادیاگیا ہے۔