خضدار موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی این اے



خضدار بلوچ نیشنلسٹ آرمی بی این اے  کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ خضدار کےعلاقے جعفرآباد، فضل آباد میں رات گئے ہمارے سرمچاروں نے قابض ریاست پاکستان کی مواصلاتی کمپنی، ٹیلی نار کے موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔

انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ کمپنی کے ٹاور کو پاکستانی خفیہ اداروں نے ایجنسی کے مقاصد کے لیے استعمال استعمال کرتے تھے، جس کے ذریعے عام عوام، خصوصاً سرمچاروں کی گفتگو ریکارڈ کی جاتی تھی۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم  ایک بار پھر بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ قابض ریاست کی جانب سے لگائے گئے جاسوسی ٹاوروں کو اپنے محلوں اور گھروں کے قریب تعمیر ہونے سے روکیں اور انہیں جگہ نہ دیں، کیونکہ ہماری ایسی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی اور قابض فورسز کے انخلا تک جاری رہیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post