پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے مین سٹی چتکان تارا فیس میں نامعلوم مُسلح گاڑی سوار نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان تارا فیس نامعلوم مُسلح جمنی ماڈل گاڑی سوار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا جہاں انکی شناخت عبدالرحمان ولد شوکت سکنہ گرمکان سے ہواہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول لینڈ کروزر گاڑی میں سوار تھا ،جنہوں نے چتکان تارا فیس کے قریب گاڑی میں سوار اہلخانہ کیلئے دکان سے سود سلف لینے کے لیے اترے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تا حال سر دست واقع کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔